جولائی 25, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سیاسیات- لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز مشرقی کشمیر کا علاقہ ہے۔

زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ترنول، شیخوپورہ، مریدکے، فیروزوالہ، پھول نگر، کالاشاہ کاکو، آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، راولاکوٹ ، باغ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =