جولائی 23, 2024

ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ اعداد و شمار جاری

سیاسیات- ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد وٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 406 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار623 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 4 =