جون 23, 2024

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سیاسیات-ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یک جان دو قالب ہونے کا اظہار کیا جائے گا جبکہ صبح 10بجےسائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔

آج  آزادکشمیر کی قانون ساز  اسمبلی کاخصوصی اجلاس ہو گاجس میں وزیراعظم شہباز شریف کشمیر  اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر  کو موقع پر  اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75 سال سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیار کر چکی ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی وحشیانہ اقدامات کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کیا۔

اپنے بیان میں کشمیری عوام کی غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنا ہونگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 10 =