جولائی 23, 2024

معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی کا قتل،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

سیاسیات-سینئر وکیل اور معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کے معاملے پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کی عدالتوں اور وکلا کوسکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر تشویش ہے، عدالتوں کے گرد سکیورٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کل ملک بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف آفریدی قانونی برادری کا قیمتی اثاثہ تھے، عبداللطیف آفریدی سپریم کورٹ بار کے صدر اور پاکستان بارکے وائس چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر رہے، لطیف آفریدی قانون و آئین کی بالادستی، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے لڑتے رہے۔

پارلیمنٹ وکلا کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے: سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کل عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ وکلا کے قتل پر مذمتی بیانات کے بجائے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کے قتل میں ملوث افراد کو قرار  واقعی سزا دی جائے، پارلیمنٹ وکلا کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے، وکلا کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =