جولائی 27, 2024

معاشی استحکام کے لئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ چین

سیاسیات- چین نے معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ مغرب چین پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی ٹھوس مدد کرے۔

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے  پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، مغربی مالیاتی ادارے الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں، پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے توانائی منصوبوں سے ترقی کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ گوادرکا زیر تعمیر ائیرپورٹ چین کا اب تک کا سب سے بڑا غیر ملکی امدادی منصوبہ ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 160ملین ڈالر امداد دی ہے، چین اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیےکام کرنےکا خواہش مند ہے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ گزشتہ سال چین نے پاکستان کو 15 بلین یوآن تجارتی قرض اور دو بلین امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں، دونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنر ہیں جو تمام اچھے برے  حالات میں ساتھ کھڑے ہیں، چین نے سی پیک میں 25.4 ارب ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی اور 2.12 ارب ڈالر ٹیکس اداکیا، پاکستانی عوام کے لیے ایک لاکھ 92 ہزار ملازمتیں پیدا کیں، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کےکاروبار سمیت دیگر تمام منصوبے شفاف ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے اور مالیاتی استحکام کو برقرار  رکھنے میں مددکی ہے۔

نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے چین کو گھیرے میں لینے اور قابو  پانےکے لیے علاقائی ممالک میں انڈو پیسیفک حکمت عملی بنائی ہے، امریکا، بھارت اور آسٹریلیا کو چین اور روس کے خلاف استعمال کرنےکے لیے ان کی مدد کر رہا ہے، چین کو گھیرنے کے لیے امریکی انڈوپیسیفک حکمت عملی ناکام بنائیں گے، چین کے خلاف گروہ بندی کرنے کے  امریکی اقدام کو حمایت نہیں ملےگی اور اسے ناکامی ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 4 =