جولائی 27, 2024

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی کا پیغام

سیاسیات- ایرانی صدر نے پاکستان میں بم دھماکے میں شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کے بعد وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان میں بم دھماکے میں پچاس سے زائد افراد کی اموات کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران واقعے پر نہایت افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دوست اور برادر ملک پاکستان میں دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام کیا گیا۔

اس واقعے میں ملوث عناصر اپنے غیر انسانی اقدامات کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے مذموم اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =