جولائی 27, 2024

مشرف واحد پاکستانی جنرل تھے جنہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کی۔ محبوبہ مفتی

سیاسیات-مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقتاً مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان بھارت کیلئے قابل قبول حل چاہتے تھے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے تمام اقدامات کو بدل دیا بس جنگ بندی باقی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + three =