سیاسیات- وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے لیکن سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔
ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ پرویزالٰہی کی ڈبل گیم نہیں چاہتے، واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم پہلے کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔