جولائی 27, 2024

مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سیاسیات- مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کےعہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے   عہدے کا حلف اٹھایا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔

حلف اٹھانے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور کو  آگے لے کر جائیں گے، عوام دوست منشور کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی میں حقیقی مثبت تبدیلی لائیں گے۔

حلف برداری کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کی علامتی چابی مرتضیٰ وہاب کے حوالے کردی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہابن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکنان کا شکر گزار ہوں،کراچی سے وفا اور اس کی خدمت کریں گے،  نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، بلا تفریق مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میئر کراچی کو وارننگ دی ہےکہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔

حافظ نعیم میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شریک نہیں ہوئے اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو آج خوش ہو رہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلےگا۔

انہوں نے کہا کہ آج تم وفاق سے مزید فنڈ کا کہہ رہے ہو پچھلے فنڈز کا کیا کیا؟ جو ٹینٹ آرہے ہیں وہ نہیں آرہے مگر آپ کے ٹینک بھر گئے، ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوئے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔

جماعت اسلامی نےمیئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =