جولائی 20, 2024

محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشینگوئی کر دی

سیاسیات- محکمہ موسمیات نے محرم کے  چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے فلکیاتی پیرامیٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 جولائی پیر کے روز 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی جس کے بعد چاند اگلے روز 18 جولائی کو نظر آئے گا۔

چاند  دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق29 ذی الحج (18 جولائی ) کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کےکئی شہروں میں  اس روز  بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − eight =