جولائی 24, 2024

محرم الحرام: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

سیاسیات- محرم الحرام کے آغاز کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اجلاس آج ہو گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج کوئٹہ میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔

رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 29 ذی الحج کو نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 19 =