ستمبر 4, 2024

ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کاربھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینےکی سستی اشیا دیں گے۔

ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سےکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا  پہنچائیں گے۔

اس کے علاوہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔

موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + eighteen =