سیاسیات-سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو چکوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنےکی دعوت دے دی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے چکوال میں ان کے فارم ہاؤس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ملاقات کی اور بطور سرونگ جنرل علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنےکی دعوت بھی دی۔
فیض حمید نے اس پیش کش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ رواں سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر کے چیف آف آرمی اسٹاف بننےکے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔