جولائی 23, 2024

لاہور: نویں محرم الحرام کا پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا جلوس نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد رواں دواں

سیاسیات-لاہور میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا جلوس پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے صبح 10 بجے برآمد ہوا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل 9 بجے علامہ قمر عباس مجاہد نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ مجلس میں اہلبیتؑ پر ہونیوالے مصائب بیان کیے گئے، مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا سراج بلڈنگ چوک پر پہنچا جہاں مولانا سید حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ عزاداران حسین جلوس کے دوران ماتم داری اور گریہ زاری کر رہے ہیں۔ بلاک سیداں سے جلوس نوری بلڈنگ چوک، اسلامپورہ مین بازار سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی پہنچے گا۔

پرانی انار کلی میں مولانا سید حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز مغربین شام  7 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد جلوس خیمہ سادات پہنچے گا۔بعد ازاں جلوس واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ اسلامپورہ پہنچے گا۔سعدی روڈ اسلامپورہ پر عزاداران حسین ماتم داری کریں گے۔ عزاداران حسین کیلئے مرکزی راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 15 ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 15 =