جنوری 23, 2025

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن

سیاسیات- دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم عاشور آج دس محرم الحرام (بدھ) کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں گزشتہ رات شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو گیا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجالس عزا برپا ہوئی، جن میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا گیا۔ یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آج نماز مغربین کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ لاہور کے دیگر مقامات سے بھی شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ علاوہ ازیں لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوا جو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جلوسوں کے راستوں میں آنیوالی مارکیٹیں بند رہیں گی اور چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب میں آج دسویں محرم الحرام کو  موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔  کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =