ستمبر 15, 2024

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ گرفتار

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔

لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ نے بتایا کہ ان کے والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے وقت لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہوں۔

بلخ شیر نے بتایا کہ والد کی گاڑی تھانے میں ہے لیکن وہ یہاں نہیں ہیں، فکر مند ہیں کہ وہ کہاں ہیں، ان کی گاڑی لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں موجود ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ایڈووکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کا لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − ten =