اپریل 24, 2024

لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

سیاسیات- نگراں پنجاب حکومت نے لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور شادمان میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 13 برس قبل بند کردیا گیا گیا۔

محکمہ کے مطابق فیکٹری کے انتظامی امور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس ہوں گے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا افسر فیکٹری کو بطور مینجر چلائے گا، فیکٹری کو چلانے کے لیے مختلف صوبوں کی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون حاصل کی جائے گی اس ضمن میں افیون کی پہلی کھیپ 640 کلوگرام جلد موصول ہو جائے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کو مارکیٹ ریٹس پر فراہم کی جائے گی، بی کیٹگری کی افیون مضر صحت ہے اسے تلف کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − ten =