جولائی 21, 2024

لاہور: عاشور کا جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا

سیاسیات- لاہور میں شب عاشور کی مرکزی مجلس اندرون موچی دروازہ نثار حویلی میں ہوئی۔ قاری رفعت عباس ہاشمی نے تلاوت قرآن پاک کی۔ سید مزین کاظمی اور علامہ امجد علی عابدی نے اہلبیت علیہ السلام کے مصائب بیان کیے۔ مجلس عزاء کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ شبیہ ذوالجناح کے جلوس میں عزادار کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ ماتم اور نوحہ خوانی کی۔ عاشور کا مرکزی جلوس دربار امیر بارگاہ، حویلی واجد سے ہوتا ہوا محلہ کشمیریاں پہنچا۔ محلہ کشمیریاں میں اذان علی اکبر دی گئی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سید مرتضٰی موسوی نے اذان علی اکبرؑ دی۔ عزادار جلوس میں کربلا کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرکے شب بھر ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

رنگ محل میں جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی۔ شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جلوس کے روٹ پر تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ اور ڈی سی آفس میں الگ الگ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں سے جلوس کے مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =