دسمبر 1, 2024

قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سرفہرست، ن لیگ کا دوسرا نمبر

سیاسیات- قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج آگئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار 93 نشستوں کیساتھ سرفہرست، ن لیگ کا 75 سیٹوں کیساتھ دوسرا نمبر ہے۔

پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، ایم کیو ایم پاکستان نے 17، دیگر آزاد 8، جے یو آئی علمائے اسلام 4، آئی پی پی اور بی این پی نے 2، 2 سیٹیں جیتیں

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 75 اور  پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 8، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =