جولائی 16, 2024

قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

سیاسیات- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر  ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیےجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیےجائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61  راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

16 مارچ کو ضمنی الیکشن کن حلقوں میں ہوگا؟

الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × two =