سیاسیات-قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام علیھم السلام اور امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام علیھم السلام و امہات المومنینؓ کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022ء پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
نئے قانون کے تحت صحابہؓ و اہلبیت علیھم السلام اور امہات المومنینؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔
One Response
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
اس بل کےلئے اس جرم کا اثبات اور ثبوت و دلائل شفاف نہیں ہونگے اور تفرقہ و تعصب کی بناء پر ایک دوسرے پر اتہام لگا کر انتقام لیا جائے گا