جولائی 23, 2024

قرآن کریم کی بے حرمتی: مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

سیاسیات- سعودی عرب نے او آئی سی کے ذیلی ادارے اسلامی سربراہی کانفرنس کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو جلانے کی بار بار کی جانے والی ناپاک جسارت پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر کو طلب کر لیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس ورچوئل ہوگا۔ اس اجلاس کا فیصلہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ میں 2 جولائی 2023 کو ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے 18 ویں ہنگامی اجلاس  میں کیا گیا تھا۔

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اس اجلاس میں قرآن پاک کو جلانے کے اشتعال انگیز واقعات کے روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم طہ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس میں 2 جولائی کو کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − seven =