سیاسیات- وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر قرآن بورڈ پنجاب کے چھ ارکان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بریلوی مکتب فکر کے رکن خواجہ محمد قمرالدین شاہ جمالی کی جگہ مولانا طاہر سعید کاظمی کو مقرر کیا گیا ہے۔ بریلوی مکتب فکر کے ہی ڈاکٹر محمد کریم خان کی جگہ صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، بریلوی نمائندہ پروفیسر سید اختر کلثوم کی جگہ ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر کو مقرر کیا گیا ہے۔ اہل تشیع رکن سید حسنین عباس گردیزی کی جگہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ محمد اسلم ترین کی جگہ حافظ عمار یاسر اور فیض بخش رضوی کی جگہ ناظم الدین کو ولنٹیئر رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔