جولائی 15, 2025

سیاسیات- قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، جس کے بعد کیل حلق میں جانے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، جو بچے کے حلق میں چلی گئی۔ بعد ازاں بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسےکے قاری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ معاشرے کے کمزور طبقے بچوں اور خواتین کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ معاشرے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا روز کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − twelve =