اکتوبر 9, 2024

قابل تجدید توانائی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ

سیاسیات- قابل تجدید توانائی کے 51 منصوبوں سے قومی گرڈ میں اب تک 2634 میگاواٹ اضافے کے نتیجے میں اضافی بجلی کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو موثر طور پر فروغ دیا جا رہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کے ذریعے ان منصوبوں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرزکی شکل میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

گھریلو، تجارتی، صنعتی شعبوں میں صارفین کی سطح پر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ قابل تجدید توانائی منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کئی دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کی بنیاد پر تنصیبات نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) تقسیم شدہ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشنزکے قواعد 2015 کے تحت کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 13 =