جولائی 27, 2024

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ملاقات

سیاسیات-قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جی بی کے وزیر برائے سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی موجود تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سیکندر عباس گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا۔ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ بھی اداءکیا جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ے وزیر اعلیٰ کی خدمات سے عوام کی زندگیوں میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − three =