جولائی 14, 2024

قائد اعظم کے خلاف توہین آمیز تقریر: علی وزیر دوبارہ گرفتار

سیاسیات- شمالی وزیرستان کے پولیس سربراہ (ڈی پی او) سلیم ریاض نے رکن قومی اسمبلی اور قوم پرست تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میران شاہ پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ علی وزیر کو میران شاہ میں دائر مقدمات کی بنیاد پر پیر کی صبح گرفتار کیا گیا اور انہیں منگل کو بنوں کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

علی وزیر 26 ماہ تک سندھ میں جیل کاٹنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے تھے۔

ڈی پی او سلیم ریاض نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’علی وزیر کے خلاف فروری اور رواں ماہ ریاست، فوج، اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے خلاف ہتک آمیز، شرانگیز اور گستاخانہ الفاظ کے استعمال کے باعث مقدمات درج کیے گئے تھے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 11 =