دسمبر 2, 2024

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی حاجی سعودی عرب پہنچ گئے

سیاسیات-امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 81 ہزارعازمین سرکاری اور  76 ہزارنجی حج اسکیم کے ذریعے فریضہ حج کیلئے پہنچے ہیں۔

حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ میں رش دیکھا گیا جسے کنٹرول کرنے کیلئے سعودی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ علی الصبح بندکردی تھی۔

ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے منیٰ عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ عازمین حج، اتوار اورپیر کی درمیانی شب منیٰ میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔

ڈی جی حج  کے مطابق 63 فیصد سرکاری عازمین حج کو مشائرٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ37 فیصد سرکاری حجاج بسوں میں منیٰ سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے، اسی طرح وادی منیٰ اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقررکردی گئی ہیں۔

ڈی جی حج نے بتایا کہ منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کردیے گئے ہیں،  شعبہ گمشدگی وبازیابی، رہنمائی، شکایات اور  مانیٹرنگ ڈیسک24 گھنٹے کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود عام حاجیوں کے ساتھ حج ادا کریں گے، انہوں نے متعدد پاکستانی بلڈنگز اور حج میڈیکل مشن کا دورہ کیا جب کہ عازمین حج سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر طلحہٰ محمود نے کہا کہ عازمین حج کی بہترین رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، نجی حج گروپ آپریٹرز اپنے حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + six =