نومبر 2, 2024

فرخ حبیب نے بھی تھریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

سیاسیات-تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وہ آج سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین سال حکومت کام موقع ملا جس کے بعد آپ کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، آپ نے پرامن کے بجائے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، میری جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے، آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 6 =