ستمبر 4, 2024

غزہ جنگ بندی دراصل صیہونیت کی طاقت اور اس کا غرور خاک میں ملنے کا مظہر ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی دراصل صیہونیت کی طاقت اور اس کا غرور خاک میں ملنے کا مظہر ہے، فلسطین کے اصل وارثوں نے پونے دو ماہ جس استقامت اور صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ مظلوموں کی جیت اور ظالم صہیونیت کی زمیں بوسی ہے، 7 اکتوبر کے روز سے آج تک فلسطینی عوام نے جس قربانی و سرشاری اور اپنی سرزمین سے محبت کے جذبے کیساتھ انبیاء کی سرزمین کا دفاع کیا اور اپنے آپ کو نام نہاد سپر پاور کہلانے والی استعماری و صہیونی طاقتوں کو جس طرح پچھاڑا اور رسوا کیا، وہ واضح کررہا ہے کہ قابض طاقتیں ایک مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ جس اتحاد کا مظاہرہ غزہ کی جنگ میں کیا گیا ظلم و استعماریت کے خاتمے کیلئے اسی انسانی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، عارضی جنگ بندی دراصل استعماری صہیونی شیطانی طاقتوں کی شکست فاش اور ان کے طاقت کے نشے میں غرور کو خاک آلود کرنے کے مترادف ہے، ایک عظیم و مقدس مقصد بیت المقدس کی آزادی انبیاء کی سرزمین کے دفاع اور اپنی مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں، پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی انسانی اور اسلامی بنیادوں پر حمایت جاری رہے گی، فلسطین صرف فلسطینی عوام کا ہے اور قابض صہیونی ریاست کا وجود باطل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 14 =