جولائی 27, 2024

عمران نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے تو ٹرائل ضرور ملٹری کورٹ میں ہو گا۔ نیر بخاری

سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیّر بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اگر آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کا ٹرائل ضرور ملٹری کورٹ میں ہو گا۔

نیّر بخاری کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کا سامنا کریں، اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =