اپریل 23, 2024

عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، بلاول

سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان کو دیے گئے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں، انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے، حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔

انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر اعتراضات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، وہ پی پی پی میں شامل ہوکر سیاست کریں، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سیاسی انتقام پر نہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 − two =