جولائی 27, 2024

عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں، اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا، پرویز خٹک

سیاسیات-چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان اور تحریک انصاف اس نہج پر پہنچی، عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں، وہ اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا۔ 

تاروجبہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ پلان ’’اے‘‘ ہے نہ پلان ’’بی یا سی‘‘،  ان کا بیڑا غرق اور قصہ ختم ہوگیا، اب آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گے،  فیصد مخصوص نشستیں بھی گئیں، آزاد امیدوار کا کیا پتہ جیت کر کل کسی کا ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگئی ہے اور آئندہ 5 سال تک ان کی کوئی نمائندگی نہیں ہو گی، پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد کوئی صیح الیکشن نہیں ہوا، بعد میں جو بھی الیکشن کیا گیا اس میں سلیکشن کی گئی جعلی کاغذ تیار کئے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 − 1 =