جولائی 27, 2024

عمران خان کا میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے  جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کر گئے تھے، اس موقع پر رائے محمد علی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + one =