سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں چند روز میں توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا اختیار دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے پہلے صوبوں میں نئی حکومتیں بن جائیں، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں تاہم عمران خان نے ابھی تک اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔