اکتوبر 8, 2024

عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے کارکنان کو اہم ٹاسک سونپ دیا

سیاسیات-  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے اعلان کی توثیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کارکنان اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام منتخب نمائندوں کو اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ کر عوام میں جانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ کارکنان اور رہنما عوام میں جاکر ملکی معاشی حالات اور صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں اور حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 4 =