ستمبر 14, 2024

عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا

سیاسیات- چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی پُرتشدد واقعات پر حضرو اٹک میں درج مقدمے کی تحقیقات کے لیے جیل آئی پولیس ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ضلع اٹک حضرو میں درج 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کی تفتیش کے لیے حضرو پولیس ٹیم سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکارکر دیا۔

عمران خان نے تفتیش کے لیے وکلاء سے مشاورت یا ان کی موجودگی میں جواب دینے پر اصرار کیا۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پولیس ٹیم نے ابتدائی تفتیش کرلی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کو سوالات کے جوابات دے دیئے جس کے بعد پولیس ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

پولیس ٹیم 9 مئی واقعات میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ قبل ازیں راولپنڈی، گوجرانوالہ، قصور اور فیصل آباد کی پولیس ٹیمیں بھی 9 مئی واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کر چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 1 =