نومبر 3, 2024

عمران خان جیل بھرو تحریک کی بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں۔ مریم اورنگزیب

سیاسیات- وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ’’جیل بھرو تحریک کے اعلان‘‘ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے، عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہے اور نہ قابلیت اس لیے وہ ڈوب مرو تحریک شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کیلیے سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے خواتین و بچے ہٹائیں، آپ کو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں، کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 دن جیل میں رہ کر جن کی آنکھیں بھر آتی ہیں وہ جیل بھرو تحریک چلائیں گے جبکہ نواز شریف  374 اور مریم نواز 157 دن، آصف علی زرداری 248 دن جیل میں گزارنے پڑیں اور  فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایک شخص دوبارہ وہ ہی تقریر کررہا ہے جو 20 سال سے کرتا رہا، عمران خان نے اپنے دور میں 25 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو معیشت، مہنگائی، دہشت گردی کا جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے 471 ارب روپے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیلیے استعمال نہیں ہوئے، آپ کی حکومت کی دہشت گردی کا جواب ہم سے پوچھ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =