اکتوبر 27, 2024

عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش،2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

سیاسیات- چیئرمین پی ٹی آئی توہین کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے اور ان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے، میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں، مجھے کیس کی فائلیں پڑھنے کا موقع دیا جائے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی ہر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے توہین کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =