اکتوبر 6, 2024

عمران خان اقتدار کے لئے ملکی بنیادیں تک کمزور کر سکتے ہیں. وزیراعظم

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کے لیے راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں ہی کمزور ہو جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر تازہ ترین حملہ ہے، جو جدید قومی ریاستوں میں رائج جمہوریت کے سراسر برعکس ہے۔‎

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں ہی کمزور ہو جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی جنرل (ر) باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پرکشش پیشکش کی گئی، شرم آنی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + twelve =