دسمبر 13, 2024

عمران اور شاہ محمود کو جیل میں عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی: زین قریشی کا دعویٰ

سیاسیات ـ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد شاہ محمود قریشی کو آج بھی اڈیالہ جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی کا کہنا تھاکہ والد شاہ محمود قریشی کے بغیر یہ دوسری عید ہے، انہوں نے حقیقی قربانی دی ہے، امید ہے عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد کو آج بھی اڈیالہ جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ سائفرکیس سیاسی انتقام تھا، ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا تو حکومت نے 9 مئی کے بے بنیاد کیسز بنا دیے۔

زین قریشی کا کہنا تھاکہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عام انتخابات اور 9 مئی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی، ہم نے اصولی موقف اختیار کیا،  تحریک انصاف کے کوئی آپسی اختلاف نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عید الفطر پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو نے کہا تھاکہ  والد اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باجماعت نماز عید ادا نہیں کی، انہیں اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 10 =