جولائی 27, 2024

عراق جانیوالے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

سیاسیات-پاکستان کی وزارت خارجہ نے فضائی راستے کے ذریعے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ نے نئی سفری ہدایات ایرانی عراقی حکام سے مشاورت کے بعد جاری کیں، جس کے مطابق فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین سفر سے قبل اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ سے ویزہ حاصل کریں، عراق کے راستے ایران جانے کیلئے پاکستان میں ایرانی سفارتخانے سے ویزہ لینا ضروری ہوگا۔ ترجمان کے مطابق کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + four =