جون 23, 2024

عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری

سیاسیات- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  قومی اسمبلی کی 266  جنرل نشستوں کے لیے 5  ہزار  121 امیدوار میدان میں ہیں، مرد امیدوار 4 ہزار807 اور خواتین امیدوار  312 ہیں، 2  خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں  پر  آزاد  امیدواروں کی تعداد زیادہ  ہے۔

جنرل نشستوں  پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر 1780مرد  اور  93  خواتین سمیت 1873 امیدوار ہوں گے۔

3 ہزار 248 امیدوار قومی اسمبلی کا آزاد  حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، آزاد  امیدواروں میں 3 ہزار 27 مرد، 219 خواتین اور 2  خواجہ سرا شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار میدان میں

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار میدان میں ہیں۔

سیاسی جماعتوں سے وابستہ 4 ہزار 158 اور 8 ہزار 536  آزاد امیدوار صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے لیے 6 ہزار  710 امیدوار میدان میں ہوں گے، 1874 امیدوار سیاسی جماعتوں  اور 4 ہزار 836 آزاد امیدوار  ہوں گے۔

سندھ اسمبلی کےلیے 2 ہزار 878 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ اسمبلی کے لیے949  امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں اور 1929 آزادامیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے1834 امیدوار  میدان میں ہوں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے801 امیدوار پارٹی ٹکٹ اور 1033 آزاد امیدوار  ہوں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے لیے1273 امیدوار  میدان میں ہوں گے، بلوچستان اسمبلی کے لیے 534 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے  ہوگا، بلوچستان اسمبلی کے لیے 739 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + 12 =