جولائی 23, 2024

عام انتخابات 2024: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ کونسا ہے؟

سیاسیات- پاکستان میں انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے ، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ملک کے طول و عرض میں سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار  مختلف طریقے آزما رہے ہیں۔

عوام کی جانب سے حق رائے دہی کا استعمال ناصرف قومی فریضہ ہے بلکہ یہ ایک اہم قومی ذمہ داری بھی ہے۔

عام انتخابات کے لیے ہر حلقے میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ این اے 260 ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 260 پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شمال مغرب میں واقع ہے جو کہ مختلف اضلاع پر مشتمل ہے جن میں چاغی، نوشکی، خاران اور  واشک شامل ہیں، اس حلقے کے شمال میں افغانستان اور مغرب میں ایران کی سرحد لگتی ہے۔

اس حلقے سے پاکستان کی بیشتر بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار  الیکشن میں اپنی قسمت آزمائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر بلوچ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد عثمان بادینی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار فاتح محمد حسنی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم نوترزئی اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غلام قادر مدمقابل ہوں گے۔

این اے 260 کی کل آبادی تقریباً 10 لاکھ 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 595 ہے، حلقے میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 2 لاکھ 2 ہزار 289 اور خواتین ووٹرز ایک لاکھ 63 ہزار 306 ہیں۔

2018 کے انتخابات میں یہ حلقہ این اے 268 کہلایا کرتا تھا جس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم نوترزئی 32 ہزار 139 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ 27 ہزار 903  ووٹ لے کر آزاد امیدوار سردار فاتح دوسرے نمبر پر رہے تھے جو کہ اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 1 =