اکتوبر 25, 2024

عافیہ کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، انکی جان کو خطرہ ہے: فوزیہ صدیقی

سیاسیات-امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی بہن کی جان کو خطرہ ہے۔

امریکہ سے کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے۔

فوزیہ صدیقی کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی، انہیں جیل کے گارڈز نے کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ جیل کے قیدیوں نے انہیں ان گنت بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 10 =