جولائی 20, 2024

عاشورا: ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

سیاسیات- عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے ہیں۔ احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں جبکہ سبیل بھی لگائی گئی ہے۔ اس حوالے سے احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک لگایا گیا ہے، جہاں پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں کیمپ آفس وزارتِ خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + sixteen =