اگست 31, 2024

شہید ہنیہ کی نماز جنازہ، ایرانی نائب صدر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان دوحہ پہنچ گئے

سیاسیات- امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ امیر جماعت اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے اور کل ہفتے کو واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں ہونے والی نماز جنازہ میں دنیا بھر کی آزادی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے اور وحدت مسلمین کے لیے نماز جنازہ میں شرکت ضروری تھی۔ دشمن نے سوچ سمجھ کر اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا۔

قائم مقام امیر نے کہا کہ ایران میں حملہ سوالات جنم دینے اور مسلم امت میں اختلاف پیدا کرنا ہے، امیر جماعت اسی سازش کی ناکامی کے لیے قطر نماز جنازہ شرکت کے لیے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five − 2 =