سیاسیات-وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنی حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور وہ گزشتہ 4 روز سے لاہور کے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نصرت شہباز کیساتھ کل لندن روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف اہلیہ کو بیرون ملک ساتھ لے کر جائیں گے، وزیراعظم کل بیگم نصرت شہباز کے علاج کیلئے اہلخانہ سمیت لندن روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، بیگم نصرت شہباز پہلے بھی بیرون ملک علاج کیلئے مقیم رہی ہیں، وزیراعظم ہنگامی طور پر اسلام آباد سے اہلیہ کی عیادت کیلئے لاہور پہنچے تھے۔