جولائی 27, 2024

سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب، پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔ وزیراعظم

سیاسیات- چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون بنیں گے، خوشحالی کا نیا دور آئے گا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

چین کے نائب وزيراعظم ہی لیفنگ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائيں گے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھایا اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری، کلچر اورصحت کے شعبوں میں تعاون کے اضافے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور چین کے درمیان ریل منصوبے ایم ایل ون سمیت مفاہمت کی 6 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three − 2 =