ستمبر 14, 2024

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

سیاسیات- سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے۔ حلف اٹھانے والے 311 ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی کے لیے ظفر اقبال کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے ضمنی انتخاب سے لا تعلقی کا فیصلہ کیا ہے اور ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی ، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں جاری ہے۔ نشستیں 6 سینیٹرز کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی ، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو ، جام مہتاب، پرنس احمدعمر اور سرفرازبگٹی سینیٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔  سندھ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کےجام سیف اللہ دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو کا سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل سے مقابلہ ہے۔

بلوچستان کی تین نشستوں پر 9 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو، طارق حسین بگٹی اور شکیل درانی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ ن لیگ نے میر دوستین ڈومکی ، جے یو آئی نے عبدالشکور غبیزئی ، بلوچستان عوامی پارٹی نے مبین خلجی اور کہدہ بابرکو مقابلے میں اتارا ہے۔ آزاد امیدوار حیربیار ڈومکی اور سید محمود شاہ بھی قسمت آزمائی کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 4 =